چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ

جمعہ 24 مئی 2024 16:46

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کا  صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے صوابی کی مختلف تحصیلوں میں قائم بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےدفاترورقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹر ز کادورہ کیا اوررجسٹریشن عمل اوررقوم کی تقسیم کے طریقے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رقوم کی وصولی کے لئےآنےوالی خواتین سے اس متعلق آگاہی حاصل کی ۔

اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے عملےکو ہدایت کی کہ وہ رجسٹریشن اورروقوم کی وصولی کے لئےآنےوالی خواتین کےساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ انہیں رجسٹر یشن کےعمل اور رقوم کے وصولی میں کوئی رکاوٹ ومشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نےخواتین کوتاکید کی کہ رقوم کی وصولی سےپہلے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےآفیشنل نمبر 8171پرآنےوالے مسیج کے بعد وصولی کے لئے متعلقہ اضلاع کی تحصیلوں میں قائم بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےدفاتروڈسٹریبوشن سینٹرز آئیں تاکہ انہیں کسی قسم کامشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہیں نےخواتین کوتلقین کی کہ وہ رقوم کی وصولی سے متعلق معلومات بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کےآفیشنل نمبر 8171کے علاوہ کسی بھی دوسری فون نمبر سے آنے والےمسیج پرتوجہ نہ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں نئی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے اورغریب و مستحق خواتین اپنے قریبی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر جاکر اپنی رجسٹریشن کرائیں ۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہاک رقوم کی کٹوٹی اور دیگر مسائل کے حل کےلئے26477۔

0800پر رابطہ کریں،آپ کی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔انہوں نےخواتین کو رجسٹریشن و رقم کی وصولی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے وہاں پر موجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملےکوہدایت کی۔یادرہے کہ اس وقت ملک بھر میں 9.3ملین خاندان بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سےمستفید ہورہے ہیں۔اس موقع پرڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےپی کے ،ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام صوابی کے علاوہ پی پی پی کے ضلعی صدر ،جنرل سیکرٹری کےعلاوہ دیگرضلعی رہنما موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں