خیبر جمرود پولیس کی کارروائی، 6 کلوگرام آئس برآمد ، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2024 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی نگرانی میں جمروداے انچارج ذاکرخان نے جمرود بائی پاس روڈ پر پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل کے ذریعہ آئس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سواردونوں ملزمان کےقبضے سےمجموعی طور پر 6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔ ملوث ملزمان اورنگ زیب ولد بخت گل اور رائس خان ولد اجمل خان سکنہ شلوبر باڑہ کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں