ًفقیر آباد پولیس کی کاروائی ، موٹر کار میں موجود مشکوک مسلح افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 26 مئی 2024 20:55

ع*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) اے ایس پی فقیر آباد سب ڈویژن محمد علیم* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد مدثر حیات نے اے ایس آئی جمال شاہ کے ہمراہ رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرکے تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان آلٹو موٹر کار میں مشکوک حالت میں موجود تھے جن کو رنگ روڈ نزد اباسین یونیورسٹی ناکہ بندی کے دوران قابو کرلیا ، جن کے قبضے سے تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق *اے ایس پی فقیر آباد سب ڈویژن محمد علیم* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد مدثر حیات نے اے ایس آئی جمال شاہ کے ہمراہ رنگ روڈ ناکہ بندی پر کارروائی کی ہے جس کے دوران الٹو موٹر کار میں مشکوک حالت میں موجود تین ملزمان اطلس ، شہزاد اور ذاکر کو گرفتارکر لیا ، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں