ڈیرہ اسماعیل خان ،مکان میں آتشزدگی کے باعث 2بچے جاں بحق،4افراد زخمی

پیر 27 مئی 2024 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرون امامیہ گیٹ کے ایک مکان میں نامعلوم وجوہات کےباعث لگنی والی آگ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی میڈکل ٹیم وفائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے تمام زخمیوں ونعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر مزیدگھروں تک پھیلنے سے روک دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں