پشتو ڈرامہ سیریل’’زنجیرونہ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

بدھ 15 مئی 2024 22:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) معروف پروڈیوسر وہدایتکار محمداظہار بوبی کی نئی پشتو ٹی وی ڈرامہ سیریل’’زنجیرونہ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،ڈرامے کی کہانی سود اور منشیات کی موضوع پر مبنی ہے جس سے اب تک ہزاروں خاندان متاثر ہوچکے ہیں،اظہار بوبی کے مطابق ’’زنجیرونہ‘‘ کی ریکارڈنگ کا 80 فیصد سے زیادہ تک مکمل ہوچکا ہے،جیسے جلد مکمل کرکے اگلے سہ ماہی میں آن ائیر کیا جائیگا،ڈرامہ سیریل’’زنجیرونہ‘‘ کے نمایاں کاسٹ میں طارق جمال،ڈاکٹر ثروت علی،نوری خان،مینا شمس،نادیہ خان،نیک خان،سلیم شوق،بی بی شیرینہ،شہناز پشاوری،افتخار خان،سلطان حسین،توحید اللہ قریشی،یسرا،نادیہ علی،راجہ خلیل خان،آصف خان و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں