تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں ،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 23 مئی 2024 19:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے سوموار کے روز ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی اجلاس صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان اپنے دفتری امور اورترقیاتی اسکیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،عوام قیام امن کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون برقرار رکھیں عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں، پشین ایک پرامن ضلع ہے انکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، ایگریکلچر سمیت ایریگیشن اور دیگر محکمے اپنے جاری ترقیاتی اسکیمات کو پورا کریں اور ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،غفلت کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں