رحیم یارخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ہفتہ 18 مئی 2024 18:33

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)رحیم یارخان قندیل فاطمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر یاست علی، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غضنفر شفیق،سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ رفاقت علی سمیت چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اور ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے29کیسز کا جائزہ لیا گیا جس میں سے 14کو وارننگ، 6ڈرگ کورٹ ریفر جبکہ9کو موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) قندیل فاطمہ نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زائدلمیعاد و غیر رجسٹرڈ ادویات کی خریدو فروخت پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر متعلقہ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز ایمانداری سے فیلڈ میں فرائض سر انجام دیں اور میڈیکل سٹورز پر غیر قانونی پریکٹس کرنے والے اتائی ڈاکٹرز کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے تمام کیسز بارے بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں