رحیم یارخان میں مین ہال گر کر 2 افراد جاں بحق ، ڈی سی نے نوٹس لےلیا

بدھ 22 مئی 2024 16:08

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے رحیم یارخان کے نواحی علاقے ترنڈہ سوائے خان کی بستی جمال شاہ میں دو افراد کے مین ہول میں گر کر ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بستی جمال شاہ ترنڈہ سوائے خان میں دو افراد کے گٹر میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

17 سالہ قدیر گھر میں بنائے مین ہول میں گرا جسے بچانے کے لیے جانے والا35 سالا اصغر نے چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی ڈوب گیا۔اہلخانہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن آپریشن کیا اور مین ہول دونوں افراد کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کیں ۔اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کے مطابق گھر کی ضرورت کے لئے یہ سیوریج مین ہول بناگیا تھا تاہم پرائیویٹ طور پر بنائے گئے مین ہولز کے اطراف میں حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں