محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو دھان کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

منگل 14 مئی 2024 14:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو دھان کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کو بکائنی اورپتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کے لئے 1کلوگرام بیج کو2سے اڑھائی گرام تک پھپھوندی کش زہرلگانے کے بعد پنیری کاشت کریں تاکہ دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کاخدشہ نہ رہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کدوکے ذریعے پنیری کاشت کی جاتی ہے وہاں بیج کو پھپھوندی کش دوائی والے محلول میں 24گھنٹے تک بھگوکررکھاجائے اور اس کے بیج کو نکال کر سایہ دار جگہ پررکھنے کے بعد انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیاجائے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پھپھوندی کش زہرکا انتخاب مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں تاکہ بعدمیں انہیں کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں