سیالکوٹ، گندم کی فصل ذخیرہ کرنے اور بیج کی تیاری حوالے میگا کسان اجتماع ، جاری منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا

منگل 21 مئی 2024 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر رانا محمد قربان علی خان کی زیر صدارت گندم کی فصل ذخیرہ کرنے اور بیج کی تیاری کے حوالے سے میگا کسان اجتماع منگل کے روز تحصیل سمبڑیال میں منعقد ہوا۔ تقریب میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

زراعت آفیسرمحمد ذیشان گورایہ اے او (ٹیک) سمبڑیال نے شرکاء کو چاول کی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا جس میں اقسام کا انتخاب، زمین کی تیاری، بیج کی شرح، بوائی کا وقت، بیج کی صفائی، کھاد کا متوازن استعمال اور پودوں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ (ای ایکس ٹی) سمبڑیال نے شرکاء کو بیج کی تیاری، گندم ذخیرہ کرنے کے بارے میں بتایا اور گندم کی فصل کی باقیات جلانے کے مضر نقصانات، فصل کی باقیات کو مٹی میں شامل کرنے کے فوائد اور سبز کھاد کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا محمد قربان علی خاں نے شرکاء کو محکمہ زراعت کے جاری منصوبوں اور سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں