سیالکوٹ،چیئر مین ڈیپار ٹمنٹل کمیٹی پوسٹ آفس کی چیف پوسٹ ماسٹر جی پی او ڈاکٹر حنا سکندر سے ملاقات

منگل 14 مئی 2024 14:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے چیئر مین ڈیپار ٹمنٹل کمیٹی پوسٹ آفس فیصل نوید نےچیف پوسٹ ماسٹر جی پی او ڈاکٹر حنا سکندر سے جی پی او آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کے کام کو سراہا اور رجسٹری ، پارسل ، وی پی پارسل و دیگر ڈاک کی بلنگ اور ڈاک کی ڈلیوری کو آن لائن چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی ترقی میں محکمہ ڈاک کا اہم کردار ہے ،قومی و بین الاقوامی ڈاک میں شہریوں کو بر وقت ڈلیوری میں آسانی پیدا ہو رہی ہے ،چھوٹے تاجروں کو نہ صرف اپنے مال کو کم نرخوں میں محفوظ طریقوں سے دوسرے شہریوں میں پہنچانے میں آسانی ہو رہی ہے بلکہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکیوں کو پٹرول اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو ڈاک کی بر وقت ڈلیوری ممکن ہو سکے ۔

چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر حنا سکندرنے کہا کہ ڈاک کی بروقت ترسیل کرنے والے ڈاکیوں کو اعلی کار کردگی کی بنیاد پر پوسٹ مین کو ہر ماہ انعام کے طور نوازا جا رہا ہے،شہریوں کو ڈاک کی بر وقت ڈلیوری میں آسانی پیدا ہو رہی ہے اور محکمہ پوسٹ آفس کو ماہانہ لاکھوں روپے کے ریونیو کا فائدہ ہو رہا ہے ۔شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر انٹر نیشنل میل اعتزاز حسین، سینئر پوسٹ ماسٹر چودھری سجاد احمد ، شاہد سلیم ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں