سیالکوٹ، مختلف حادثات میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے

بدھ 20 جنوری 2021 17:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ مولا بخش تالاب کے سامنے سڑک عبور کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر سے 15سالہ ہارون ولد طارق زخمی ہو گیا جبکہ اڈا مہال کنگرہ روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے 40 سالہ رافعہ زوجہ علی موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی اور زوم پٹرول پمپ عدالت گڑھا کے نزدیک موٹرسائیکل کے آگے کتا آنے کی وجہ سے 76سالہ اقبال ولد امام دین گر کر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بابائے سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کی وجہ سے 18سالہ آکاش ولد ناصر،20سالہ شیراز ولد ریاض اور20سالہ ساحل ولد عارف شدید زخمی ہو گئے جبکہ بڑا گنہ پسرور روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 22سالہ علی ولد تنویر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122 ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں