ریسکیو 1122 فیصل آبادنے کرسچن میموریل ہسپتال میں تربیتی سیشن منعقد کیا

پیر 1 مارچ 2021 15:42

ریسکیو 1122 فیصل آبادنے کرسچن میموریل ہسپتال میں تربیتی سیشن منعقد کیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم مارچ2021ء) سیالکوٹ ریسکیو   1122نے کرسچن میموریل ہسپتال میں دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے کمیونٹی ٹریننگ ونگ نے کرسچن میموریل ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور جنرل سٹاف کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن میں زندگی بچانے کی بنیادی تربیت میں سانس بند ہونے کی صورت میں  سی پی آر کر کے مریض کی جان بچانا اور آگ لگنے کی صورت میں اس پر بروقت قابو پا نا اور بلڈنگ کو خالی کرنا شامل تھا۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سٹاف کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت مہیا کی جبکہ ٹریننگ کوآرڈینیٹرمحمدوسیم اور ٹرینر علی رضا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں