سیالکوٹ، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

پیر 13 مئی 2024 12:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ضلع سیالکوٹ میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مقررہ نرخوں کے مطابق باسمتی چاول سپر نیا کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، چاول اری 70 روپے کلو، دال چنا موٹی 235 روپے کلو، دال چنا بار یک 218 روپے کلو، دال مسور موٹی 285 روپے کلو، دال ماش دھلی 500 روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی 470 روپے کلو، دال مونگ دھلی 275 روپے کلو، کالے چنے موٹے 235 روپے کلو، سفید چنا موٹا 280 روپے کلو، بیسن 230 روپے کلو، دودھ 155 روپے لٹر، دہی 160 روپے کلو، چھوٹا گوشت 1600 روپے کلو، بڑا گوشت 800 روپے کلو، روٹی 100 گرام 15 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں