ڈی ایس پی سمبڑیال کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 17:33

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈی ایس پی سمبڑیال سید رضا کار حسین نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا اورلوگوں کے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل ریڈر سمیع اللہ کے مطابق ڈی ایس پی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت 29 لوگوں کے مسائل سنے ،18 لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل کردیا اور باقی سرکل کے ایس ایچ اوز کو بھیج دیے۔ انہوں نے سرکل کے تینوں ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مسائل کو میرٹ کے مطابق جلد حل کیا جائے اور مجھے رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں