سیالکوٹ، زائدالمیعاد زرعی ادویات ،ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنے پر 2 افراد گرفتار

منگل 14 مئی 2024 14:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پیسٹی سائڈ انسپکٹر صبا تحسین نے ٹیم کے ہمراہ سمبڑیال میں نائس انٹر نیشنل کمپنی کی بغیر انوائسز اور سٹاک رجسڑڈ زائدالمیعادد زرعی ادویات فروخت کرنے پردوکاندار کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 2افراد گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیسٹی سائڈ انسپکٹر صبا تحسین نے عملہ کے ہمراہ سمبڑیال اور نواحی علاقے کوٹھیالہ میں واقع نائس انٹر نیشنل کمپنی کی بغیر انوائسز اور سٹاک رجسڑڈ زائدالمیعاد زرعی ادویات فروخت کرنے پر مالک دوکان عمر اور محسن علی کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈسکہ موڑ سمبڑٖیال میں واقع مالک حسین ٹریڈرز پر چھاپہ مار کر ملاوٹ شدہ کھاد جو کہ لیبارٹری سے نمونہ جات کی مثبت رپورٹ آنے پر ملاوٹ شدہ کھاد قبضے میں لے کر کھاد ڈیلر زکوجرمانے عائد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں