ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے انجمن پٹوریاں سیالکوٹ کے ریسٹ ہائوس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار اور اسسٹنٹ کمشنر انعم بابرکے ہمراہ انجمن پٹوریاں سیالکوٹ کے ریسٹ ہائوس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تحصیلداران، نائب تحصیلداران سمیت ریونیو افسران اور عملہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے انجمن پٹورایاں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو حکومتی مشینری کا ہر اول دستہ ہے جو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال اور حکومت کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریونیو افسران سائلین کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی فرائض منصبی پوری دیانت داری اور خلوص نیت سے انجام دیں اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ گوگذاشت نہ کیا جائے ۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر اور ریونیو افسران نے بھی خطاب کیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں