سیالکوٹ، گندم کی باقیات کو آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

بدھ 15 مئی 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سیالکوٹ میں گندم باقیات کو آگ لگنے سے محکمہ جنگلات کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلے والی میں اس وقت پیش آیا جب کسی نے قریبی کھیت میں گندم باقیات کو اگ لگا دی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے جنگل تک پھیل گئی۔ محکمہ جنگلات کے سکیورٹی گارڈ خرم شہزاد نے بتایا کہ آگ کے باعث تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی بروقت اور فوری کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا کر 25 لاکھ روپے تک کا سامان بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں