سیالکوٹ میں عالمی کرنسی کی نمائش کاانعقاد، 200 کے قریب ممالک کے کرنسی نوٹ اور سکے پیش

بدھ 15 مئی 2024 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) لائنز کلب انٹرنیشنل اور فرح ظہور ایجوکیشن کے زیر اہتمام عالمی کرنسی کی نمائش بدھ کوسیالکوٹ پبلک سکول و کالج میں منعقد ہوئی جس میں دنیا کے200 کے قریب ممالک کے کرنسی نوٹ اور سکے رکھے گئے۔

(جاری ہے)

نمائش میں طلبا و طالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کرنسی کے سکوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، کرنسی کولیکٹر عبدالوحید، ریحان عثمانی اور ڈاک ٹکٹوں کے کولیکٹر محمد افضل اس موقع پر طلبا و طالبات کو معلومات سے آگاہ کرتے رہے، نمائش میں نئے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے علاوہ تاریخی کرنسی بھی رکھی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں