سمبڑیال ،ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 16 مئی 2024 14:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) انفورسمنٹ انسپکٹر میونسل کمیٹی سمبڑیال رضوان سلیمان نےناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کےدوران 3ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ انسپکٹر سمبڑیال نےمارکیٹ انتظامیہ کی شکایات پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڑھی بانوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سمبڑیال فروٹ منڈی کے باہر روڈ پر ناجائزتجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے باعث دو ریڑھی بانوں محمد اقبال ،شیر محمد اور ایک دوکاندار عتیق احمدکے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات نہ ہٹانے پر ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کے بلا تفریق کارووائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا ٹریفک کے بہاؤ کے لیے ناجائز تجاوزات مسائل کے ممکنہ حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں شاہروں پر تجاوزات نہ قائم کرنے اور سائن بورڈوں کو فوری ہٹایا جائے تاکہ شہریوں اور مسافر گاڑیوں کو گزرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں