سیالکوٹ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں و دیگر تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں ، لینڈ سب ڈویژن اور دیگر تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسرریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین نے پسرور روڈ اور ظفروال روڈ پر این او سی اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت 2پلازوں اور 18دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ غیر قانونی جاری تعمیرات کو مسمار کردیا اور جاری کام روک دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین نے کہاکہ ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی تعمیرات سے قبل ضلع کونسل کی پلانگ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا تعمیراتی پلان (نقشہ) جمع کروائیں اور این او سی کے اجراءکے بعد تعمیرات کا شروع کریں اور اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اور ضلع کونسل کی اس ضمن میں واجبات اور محصولات کی وصولی میں زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کی جانب سے نوٹسسز جاری کئے گئے ہیں ،مقررہ ٹائم لائن کے اندر متعلقہ شعبہ میں رجوع کریں بصورت دیگر مقدمات درج کروائے جائیں گے اور تعمیرات کو مسمار کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں