ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکی زیر صدرات معذورا افراد کےمسائل کے حل اور بحالی کے متعلق مشاورتی اجلاس

جمعرات 16 مئی 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شریف گھمن کی زیر صدرات سیالکوٹ میں معذورا افراد کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی بحالی کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان اشفاق نذر،غلام مرتضیٰ معصومی،مختار احمد،حکیم عارف حسین،عبدالشکور مرزا،عامر جاوید،کامران رسول ودیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شریف گھمن نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیمیں عوام بالخصوص معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کےلئے جس قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم معذور افراد کو کارآمد شہری بنا سکیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی خوشحالی کےلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں