سابق چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ہیڈ آفس کا دورہ ، نئے چیئرمین کومبارکباد پیش کی

جمعہ 17 مئی 2024 12:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سابق چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالغفور نے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور نئے چیئر مین شیراز نواز کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر بی او ڈی ممبران، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز صاحب اور ایس ڈبلیو ایم سی کا انتظامی عملہ بھی موجود تھا اور ایس ڈبلیو ایم سی کے نئے چیئرمین ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز اور ایس ڈبلیو ایم سی، دیگر بی او ڈی ممبران نے سابق چیئرمین کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔انہوں نے سابق چیئرمین کے دور میں کیے گئے کام کو سراہا، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی پوری ٹیم نے شکایت سیل کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں