ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 17 مئی 2024 18:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں، ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو زمین میں ملائیں اور آگ نہ لگائیں، آگ لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہی پر زمین کی ذرخیزی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے آج محکمہ مال کے ریسٹ ہاؤس کچہری میں اسموگ کے خاتمہ کیلئے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لمبرداروں، کسانوں، کاشتکاروں کے نمائندگان اور ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کی زیر صدارت ریونیو ریسٹ ہاؤس تا ضلع کچہری چوک تک اسموگ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں