نجی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 18 مئی 2024 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) سیالکوٹ میں ایک نجی فیکٹری میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ میں محلہ حاجی پورہ میں افضل لیدر انڈسٹری میں اس وقت پیش آیا جب وہاں فیکٹری کی چھت پر کچھ مزدور کام کر رہے تھے کہ ویلڈنگ کرتے ہوئے اچانک چنگاری گرنے کی وجہ سے پلاسٹک کی شیٹ اور کمپریسر کو آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

فیکٹری مالک محمد سلطان نے بتایا کہ آگ لگنے سے تقریباً دو لاکھ کا سامان جل گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی فوری و بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا کر ایک کروڑ روپے کی فائبر شیٹس اور دیگر سامان کو بچا لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں