اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ،کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کیا

منگل 21 مئی 2024 16:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں ہونے والے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے موقع پر موجود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ ملک کو ہدایت کی کہ منڈی میں صفائی کے انتظامات اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور بارے استفسار کیا اور مسائل کے حل کےلئے ہدایات جاری کیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں