تعلیم کی بہتری ہمارا اولین مقصد ہے جس کے لیے ہم سب کو ہر ممکن اقدامات لینے پڑینگے،ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان

بدھ 22 مئی 2024 18:26

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرموں بھاوانی نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری ہمارا اولین مقصد ہے جس کے لیے ہم سب کو ہر ممکن اقدامات لینے پڑینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی ہال میں منعقد ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس ایم سی (سکول مینجمنٹ کمیٹی)کے فنڈز کے استعمال سے ڈرنے یا اس میں رکاوٹ ڈالنے والون کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے ، اور انہیں فوری طور وہاں سے ہٹا دیا جائے تاکہ اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو جلد پورا کیا جائے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایک ہفتے میں اپنا پلان تیار کر کے رپورٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران سے اسکول بلڈنگس پر ایم اینڈ آر، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کام پر مکمل تفیصیلات معلوم کی اور انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالیج بلڑی شاہ کریم کے پرنسپل نے کالیج کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے پر توجھ دلایا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اسکیم کلیئے اعلی حکام سے بات کی جائی گی اور جلد اس اسکیم کو ریکنڈیشن میں مکمل کرنے کروایا جائے گا ۔

اجلاس میں رٹائرڈ ملازمین کی پنشن، ایل پی آر، گریجویٹی میں شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکانٹس آفس میں پینشن اور ریٹائرڈ ملازمین کو گریجوئٹی ، ایل پی آر کی رقم کی فراھمی میں غیر شفافیت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ، ریٹائرڈ ملازمین یا ان کے اہل خانہ کو دفتری چکر کاٹنی پر مجبور کیا جاتا ہے ، اگر آپ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں فنانس میں بات کرکے اسی حل کروایا جائے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب نظامانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایل ایس یو نعیم اختر، تینوں تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں