حیسکو ٹنڈو محمد خان کی انتظامیہ نے پاندھی واہ فیڈر غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،سلیم گدی پٹھان

پیر 13 مئی 2024 17:31

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تاجرا فیڈریشن ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنما حاجی محمد سلیم گدی پٹھان نے کہا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم واپڈا کے پاندھی واہ فیڈر پر ہے جبکہ واٹر سپلائی صارفین کی 80 فیصد آبادی وابڈا کے ٹی ٹی مل اور سٹی فیڈر پر ہے یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ پہلے واپڈا کے تینوں فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ٹائیم الگ الگ ہونے کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا تھا جبکہ واپڈا کے تینوں فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ یکساں وقت مقرر کرایا گیا تھا جس کی وجہ سے واٹر سپلائی پانی صار فین کو بااسانی میسر آ رہا تھا اب ایک بار پھر حیسکو ٹنڈو محمد خان کی انتظامیہ نے پاندھی واہ فیڈر غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے باعث نہ اسکیم پر پانی صبح اسٹوریج ہو رہا ہے نہ پانی کی سپلائی پوری دی جا رہی ہے انہوں نے حیسکو چیف انجینئر حیدرآباد اور حیسکو ایکس سی این ٹنڈو محمد خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاندی واہ فیڈر، سٹی فیڈر، اور ٹی ٹی فیڈر پر ایک ساتھ لوڈ شیڈنگ کی جائے اور شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہرگز نہ کی جائے تاکہ شہریوں کو وافر مقدار میں پانی مل سکے اور پریشانیوں سے بچ سکیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں