بچوں سےمزدوری کراناقانونی جرم ہے، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان

بدھ 15 مئی 2024 23:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان میں ماحولیاتی آلودگی، عوام میں جلد کے امراض، دمہ سمیت دیگر بیماریوں کی شکایات کے اندراج کے بعد ان کے مستقل حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمینٹل، پروٹیکشن ایجنسی علی نواز بھنبھرو ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے انچارج نعیم احمد سومرو ،ڈی ایس پی کمپلین سیل قیوم اللہ سومرو، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکارز کے علاوہ اطلاعات ، لیبر و دیگر محکموں کہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ اینٹیں بنانے کیلئے بٹھوں میں کوڑا کرکٹ ، پلاسٹک و دیگر مضرے صحت میٹیریل کا استعمال یا کم عمری میں بچوں سے مزدوری کرانا ایک قانونی جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو قانونی طریقے سے رجسٹریشن کراتے ہوئے متعارف کرائی جانے والی نئی جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر شفٹ کیا جائے تاکہ عوام کو جلد، دمہ و دیگر بیماریوں سے بچایا جاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں