ڈپٹی کمشنر قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے سرگرم، پہلی وومن ہاکی لیگ گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک کھیلی جائے گی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر قیادت ملک کی پہلی وومن ہاکی لیگ ضلع کونسل، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی ایچ ایف وومن کے تعاون سے گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے لئے 6فرنچائز کا تعین کر لیا گیا ہے، فرنچائز میں رفیق سنٹر،گوہر ٹیکسٹائل،البارک مال،Bonsaiپیزا،الرشید اینڈ الحبیب ہسپتال اور بشیر سنز شامل ہیں۔پہلی وومن ہاکی لیگ گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں