qژوب گرلز ہائی سکول اپوزئی اساتذہ کی کمی طالبات کا احتجاج

بدھ 15 مئی 2024 20:55

ٍژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) گرلز ہائی سکول نیو اپوزئی میں سٹاف کی کمی اور غیر حاضر استانیوں کیخلاف طالبات کا احتجاج کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کردیا ٹریفک کافی دیر تک جام رھی طالبات کا موقف تھا کہ سکول ہذا میں 500 طالبات پڑھ رھی ھیں جںنکے لیے صرف 5 استانیاں تعینات ھیں ان میں بھی صرف دو آتی ھیں اطلاع ملتے ھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لعل جان شیخ موسی خان اور جی ٹی اے صدر فتح خان موقع پر پہنچے اور طالبات سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ھوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جسمیں تمام نمائندوں نے شرکت کی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکول ہذا کو فلحال فوری سٹاف فراہم کیا جائے ڈی ای جی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں سکول ہذا کیلئے 10 استانیوں کے ٹرانسفر آرڈر جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں