Parvez Mehdi

Parvez Mehdi

پرویز مہدی

گائیکی میں جدائی اور وچھوڑے کا رنگ نمایاں تھا

منگل 29 اگست 2023

وقار اشرف
معروف گلوکار پرویز مہدی کی 18 ویں برسی 29 اگست کو منائی جا رہی ہے۔ان کا اصل نام پرویز حسن تھا لیکن شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی میں آنے کے بعد نام پرویز مہدی رکھ لیا۔وہ بنیادی طور پر غزل گائیک تھے لیکن گیت اور فوک گانے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔
ان کی گائیکی میں جدائی اور وچھوڑے کا رنگ بہت نمایاں تھا۔

(جاری ہے)

70ء کی دہائی میں فنی سفر کا آغاز کرنے والے پرویز مہدی نے ریڈیو پاکستان کے لئے گائے گئے گیت ”میں جانا پردیس“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔انہوں نے بے شمار غزلوں اور گیتوں کو زندگی بخشی،ان کے انداز گائیکی کو کئی بھارتی فلموں میں بھی کاپی کیا گیا۔تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے ریڈیو،ٹی وی اور فلم کیلئے سینکڑوں گیت اور غزلیں گائیں۔

Browse More Articles of Music