فلم ’’پیڈ مین ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 5 دسمبر 2017 11:40

فلم ’’پیڈ مین ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’پیڈمین ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے سفید بنیان پہنی ہوئی ہے اور ہاتھ میں روئی کے ریشے پکڑے ہوئے ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں فیکٹری دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اکشے کمار ،سونم کپور اور رادھیکا اپتے مرکزی کردار میںجبکہ اداکار امیتابھ بچن مہمان خصوصی کے طور پر جلوہ گر ہوں گے،فلم کی کہانی اور ہدایات آر بالکی نے دی ہے، فلم آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/12/2017 - 11:40:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :