فلمسازشاہد شفاعت کی فلم ’’جھول ‘‘کاپوسٹرجاری کردیا گیا

فلم میں گلوکار عظمت عملی عروہ حسین کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے‘ فلم عیدالفطر پرریلیز ہو گی

جمعرات 16 مارچ 2017 11:55

فلمسازشاہد شفاعت کی فلم ’’جھول ‘‘کاپوسٹرجاری کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) گلوکار علی عظمت اداکارہ عروا حسین کیساتھ آنیوالی نئی فلم’’جھول‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ اس فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق فلمساز شاہد شفاعت کی فلم جھول کے مرکزی کردار میں گلوکار علی عظمت اداکارہ عرواحسین کیساتھ جلوہ گرہونگے ۔ فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائیگا ۔ پوسٹر میں اداکارہ عروا حسین اور گلوکار علی عظمت کو انوکھے انداز میں دکھایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم جھول کیلئے اداکارہ نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا تھا تاہم فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کا یہ فیصلہ کس حد تک درست ثابت ہوگا ۔

وقت اشاعت : 16/03/2017 - 11:55:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :