عید کے موقعہ پرتھیٹرز مالکان نی3کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی

لاہور میں اداکار نسیم وکی اور مہک نور کے ڈرامہ نے عید کے دنوں میں40لاکھ سے زائد کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا گوجرنوالہ کے پنجاب تھیٹرماہ نور ‘الفلاح تھیٹر میں اداکارہ خوشبو اور محفل میں نداچوہدری کے ڈرامے بھی کامیابی جاری

بدھ 28 جون 2017 13:21

عید کے موقعہ پرتھیٹرز مالکان نی3کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی
لاہور/گوجرانوالہ/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) عید کے موقعہ پرتھیٹرز مالکان نی3کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی جبکہ لاہور میں اداکار نسیم وکی اور مہک نور کے ڈرامہ نے 40لاکھ سے زائد کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید کے موقعہ پر ایک درجن سے زائد ڈرامے پیش کیے گئے جن میںعید کے دنوں میں تما ثیل میں ڈرامہ ’’باہو بلی ‘‘ادکار نسیم وکی ‘قیصرپیا ‘ادکارہ مہک نور‘ثوبیہ خان ‘نگار چوہدری‘ الحمراء قذافی میں ڈرامہ’’منی بدنام ہوئی‘‘میں اداکارہ نداملک ‘چاہت چوہدری‘رائمہ خان سمیت دیگرنے پر فارم کیا جبکہ باری میں ’’عید تیر ے نام ‘‘میں فر ح چوہدری ‘ارینا ایرانی‘شالیمار تھیڑ‘‘لولی عید ‘‘نر گس ‘آفر ین پری ‘سارہ خان ‘ادکارہ نواز انجم ‘سرفرازوکی ‘محفل میں ’’ محبتاں سچیاں ‘‘ندا چوہدری ‘سنہری خان ‘الفلاح تھیٹر میں ’’گھوڑی چڑ جا ‘‘ادکارہ خوشبو ‘ظفری خان ‘سردار کمال ‘ساجن عباس ‘طارق ٹیڈی ‘ پنجاب تھیڑ گوجرنوالہ میں ’’کڑیا ں سیاسی منڈے مراثی‘‘میں ادکارہ ماہ نور ‘فائزہ خان ‘خوبصورت کیف ‘شوکت رنگیل‘منروا تھیڑ میں اداکارہ صائمہ خان ودیگرجبکہ الحمراء ہال ٹو ’’کنگن‘‘ڈرامہ میں ادکارہ ہما علی ‘غزل راجہ ’تعیبر برال‘گوشی خان سمیت دیگر نے پرفارمنس دی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے موقعہ پرتھیٹرز مالکان نی3کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی جبکہ لاہور میں اداکار نسیم وکی اور مہک نور کے ڈرامہ نے 2دنوں میں35لاکھ سے زائد کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیاہے جبکہ اداکارہ خوشبو کے ڈرامہ ’’گھوڑی چڑ جا ‘‘نے دوسری اور ندا چوہدری کے ڈرامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے اور انکی آمدن30سی25لاکھ رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:21:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :