شوبز نیوز*

کرن جوہر فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنائیا کو متعارف کرائیں گے

بدھ 22 نومبر 2017 16:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنائیا کو متعارف کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میںفلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کا پہلا پوسٹر جاری کیا جس میں ٹائیگر شروف کالج بوائے کے روپ میں دکھائی دیئے۔ پوسٹر کو شائقین نے بہت پسند کیا اور اب کرن جوہر فلم میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنائیہ پانڈے کو متعارف کرائیں گے۔ فلم کے ہدایتکار مونیت ڈی ملہوترا ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 16:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :