نواز شریف کے بیان کی وجہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ،انڈیا میں جشن منایاگیا ‘ابرا ر الحق

احسن اقبال نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے ساتھ ہیں یا ملک کے ساتھ ہیں ،سمجھ سے باہر ہے کہ نوازشریف نے ایسا بیان کیسے دے دیا‘پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 23:37

نواز شریف کے بیان کی وجہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ،انڈیا میں جشن منایاگیا ‘ابرا ر الحق
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ابرار الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی وجہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے، نواز شریف نے حلف نامے کی خلاف ورزی کی ہے انکا مقصد یہ ہے خود ڈوبتے ڈوبتے پاکستان کو بھی ڈبو دیا جائے ،میاں صاحب کے ہاتھوں سے اقتدار نکل رہا ہے اس لئے ایسی حرکت کی ہے ،نواز شریف کے اس بیان کی وجہ سے انڈیا جشن منا رہا ہے کہ پاکستان ممبئی دھماکے مان گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے وزرا ء امریکہ پہلے بھی جاکر باتیں کرتے تھے کہ ہمیں اپنا گھر صاف کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالا ت کااظہارتحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرارالحق نے نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ابرارالحق نے کہا کہ ہم ( ن) لیگ کے ووٹر کو کہتے تھے کہ ن لیگ ملک دشمن جماعت ہے ملک میں دہشت گردی سے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا گیا اور پاکستان کو بیرونی دشمن قوتوں سے بچایا گیا پورا پاکستان اورپاکستان تحریک انصاف پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن میاں نواز شریف کے بیان سے سارے معاملات غرق ہو گئے یہ لمحہ فکریہ پوری قوم کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ احسن اقبال بتا دیں کہ وہ نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے ساتھ ہیں یا ملک کے ساتھ ہیں ۔ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ نوازشریف نے ایسا بیان کیسے دے دیا ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایسی چیزیں باہر آئی ہیں جو بہت پہلے آ جانی چاہیں تھیں لیکن یہ واضع ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے بعد میں کوئی بھی سیاسی جماعت ہے اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

(ن) لیگ فیملی نے پاکستان میں بادشاہت کی ہے لیکن پھر بھی پاکستان دشمنی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے معیشت کو برباد کر دیا ہے ۔ابرارالحق نے کہا کہ چوہدری نثار ایک محب وطن پاکستانی ہیں شاہد ایسی لئے وہ پیچھے ہٹے کہ نواز شریف ایسے مطالبے کرتے ہوں ۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 23:37:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :