حمزہ علی عباسی نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے

بدھ 11 جولائی 2018 18:01

حمزہ علی عباسی نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نامور پاکستانی اداکار اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نیملک میں پانی کے بحران کے خدشے کے پیش نظروفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیاتھا اور قوم سیڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی تھی۔

چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خود 10 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا ہے۔نامور پاکستانی اداکار، میزبان اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھی 3 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا ’’میں نے اپنے حصے کاکام کردیا ہے، اور اب آپ سب لوگوں سے التجا کررہاہوں کہ آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مجھے چیف جسٹس اورسپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے، انہوں نے یہ فنڈ پاکستان میں پانی کے بحران کی صورتحال کے تحت قائم کیا ہے، مہربانی کرکے آپ سب دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالیں۔‘‘اس کے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی نیایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئیاس بات کی وضاحت کی کہ ’’میں نے یہ پوسٹ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں کی، بلکہ یہ ٹوئٹ کرنے کا مقصد لوگوں کی توجہ ملک میں پانی کے مسئلے کی طرف مبذول کرانا ہے اور میں اس ٹوئٹ کے ذریعے لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس فنڈ میں ضرور حصہ ڈالیں۔‘‘
وقت اشاعت : 11/07/2018 - 18:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :