قوم نے اس بار جشن آزاد ی جس طرح منایا ایسا جشن زندگی میں نہیں دیکھا،جا وید شیخ

ہفتہ 18 اگست 2018 12:01

قوم نے اس بار جشن آزاد ی جس طرح منایا ایسا جشن زندگی میں نہیں دیکھا،جا وید شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے کے بعد جس طرح قوم نے جشن آزادی منایا ہے ایسا جشن اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ جس طرح اس بار لوگوں نے جشن آزادی کی خوشیاں منائی ہیں میں نے ایسا 14 اگست مناتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسی خوشیاں تھیں جو کسی قیمت سے خریدی نہیں جاسکتیں یہ خوشی آج رنگ لائیگی ، پاکستان ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 18/08/2018 - 12:01:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :