کنگنا رناوت کا ہراسانی کے خلاف می ٹو تحریک پر کرن جوہر کی خاموشی پر تنقید

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہراسانی کے خلاف می ٹو تحریک پر فلم ساز کرن جوہر کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی متعدد شخصیات انڈسٹری میں ہراسانی کے خلاف می ٹو تحریک کی حمایت اور اس میں پیش رفت کے متعلق بات کر رہے لیکن فلم ساز کرن جوہر کا اس متعلق بیان سامنے نہیں آیا ہے جس پر کنگنا رناوت نے ان کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روزانہ تحریک کے متعلق میرے بیانات سامنے آرہے ہیں لیکن کرن جوہر اور شبانہ اعظمی کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرن جوہر جو لوگوں کے حلیوں اور شخصیت کے متعلق اپنا ردعمل دیتے ہیں اب وہ کہاں ہیں جب فلم انڈسٹری اس مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ کنگنا رناوت فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ اور ’’مینٹل ہے کیا‘‘ میں دکھائی دی گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :