فلم ’’جنگلی‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال کی فلم ’’جنگلی‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیوت جموال کی فلم ’’جنگلی‘‘ کاایک منٹ 23سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں ودیوت جموال ہاتھیوں کے غیرقانونی شکار کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور ان لوگوں کو بے نقاب کرتا ہے جو اس غیرقانونی شکار اور ہاتھی دانت کے کاروبار میں ملوث ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایت کاری ہالی وڈ ہدایتکار چک رسل دے رہے ہیں۔ فلم ناقدین اس فلم کو ہالی وڈ فلم ’’واٹر فار ایلیفنٹ‘‘ کا چربہ قرار دے رہے ہیں۔ فلم آئندہ سال 5 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 12:25:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :