فلم’’اے پرافٹ‘‘ کی ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ فلم’’اے پرافٹ‘‘ کی اب ٹی وی سیریز بنائی جائے گی۔2009 میں ریلیز کی جانے فلم’’اے پروفٹ‘‘کو جیکوئس اوڈیارڈ نے ڈائریکٹ کیا تھا تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ فلم’’اے پروفٹ‘‘ کی اب ٹی وی سیریز بنے گی۔

(جاری ہے)

ٹی وی سیریز ’’پروفٹ‘‘ کے نام سے بنائی جائے گی جس کا سکرپٹ ایمی ایوارڈ یافتہ سکرین رائٹر عبدالرائوف جعفری ،نکولس پیوفیلٹ کی معاونت میں لکھے گے۔سیریز کی کہانی ایک نوجوان عرب شہری (اداکار طاہر رحیم) کی ہے جو غریبی میں بڑا ہوتا ہے تاہم جوان عمری میں جرائم پیشہ افراد کا آلہ کار بن کر جیل پہنچ جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :