سلمان خان نے ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی

کرن جوہر نے ’’امن‘‘ کے کردار کے لیے بہت سے اداکاروں سے بات کی تھی ،ْ سلمان خان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:58

سلمان خان نے ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کے سلومیاں نے ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘کے ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن ایک بار پھر میرے ساتھ ضرور کام کرنا۔

(جاری ہے)

’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سلمان خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم کی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر نے ’’امن‘‘ کے کردار کے لیے بہت سے اداکاروں سے بات کی تھی لیکن کوئی بھی یہ کردار کرنے کیلئے تیار نہیں ہوا اس کے بعد یہ کردار میرے حصے میں آیا۔

سلمان خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کردار کو کرنے کیلئے اپنی بہن الویرا کی وجہ سے تیار ہوئے تھے۔ سلومیاں نے کہا کہ انہیں فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی کہانی اوراسکرپٹ بہت پسند آیاتھا اور وہ یہ کہانی لکھنے پر کرن جوہر سے متاثر بھی ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں سلمان خان نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کہ کہانی کو متاثر کن قراردیا وہیں شاہ رخ خان نے فلم کی کہانی کو بکواس قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 20 سال بعد بھی سمجھ نہیں آیا کہ فلم کی کہانی کیا تھی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 21:58:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :