مادھوری ڈکشٹ اور سیامی کھیر فلم ’’شرما جی کی بیٹی‘‘ کا حصہ بن گئیں

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اور سیامی کھیر فلم ’’شرما جی کی بیٹی‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ کی بیوی طاہرہ کشپ کی بطور ہدایت کارہ پہلی فلم کا عارضی نام ’’شرما جی کی بیٹی‘‘ رکھا گیا ہے جس کے لئے اداکارہ مادھوری ڈکشت اور سیامی کھیر نے پیشکش قبول کر لی ہے جس میں مادھوری ایک مصنفہ اور سیامی کھیر ماڈرن بھارتی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی 2 مختلف عمر کی خواتین اور شہری زندگی اور مسائل پر مبنی ہے، جس کی عکسبندی آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:30:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :