فلم میں کام کبھی پیسے کے لئے نہیں کیا، آشوتوش رانا

جمعرات 17 جنوری 2019 13:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار آشوتوش رانا کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کبھی پیسے کے لئے نہیں کیا کیونکہ ان کی ضروریات زندگی انتہائی محدود ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار آشوتوش رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں کام کرنا ان کا شوق ہے اور پیسے کے لئے کام کو کبھی بھی ترجیح نہیں دی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ان کی ضروریات زندگی بہت محدود ہیں اور اس لئے وہ کبھی بھی پیسے کے لئے پریشان نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار فلم ’’سن چڑیا میں مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ فلم ’’ملن ٹاکیز ‘‘میں شردھا سری ناتھ اور علی فضل کے ساتھ جلوہ گر ہونگے،فلم 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 13:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :