فلم ’’پدماوتی ‘‘کو سائن کرنے میں بہت وقت لیا، رنویر سنگھ

منگل 7 نومبر 2017 14:46

فلم ’’پدماوتی ‘‘کو سائن کرنے میں بہت وقت لیا، رنویر سنگھ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’پدماوتی ‘‘ کو سائن کرنے میں بہت وقت لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میںکیریئر کے اس دور میں ہیرو کے کردار سے فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں انٹی ہیرو کردار کے لئے خوفزدہ تھا ، یہ میرے لئے رسکی اقدام تھا اور میرے کسی سینئر نے مجھے فلموں میں کرداروں سے متعلق پیشکش قبول کرنے میں محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا جس کی وجہ سے فلم ’’پدماوتی ‘‘ سائن کرنے میں بہت وقت لیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے اچھی فلموں کی پیشکش نہیں کی گئی تو اس وقت فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ہی تھے جنہوں نے مجھے فلم ’’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا ‘‘ کی پیشکش کی جو میرے کیریئر کے لئے اہم ثابت ہوئی اور میں آج جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔ اداکار رنویر سنگھ کی فلم’’پدماوتی ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/11/2017 - 14:46:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :