شاہ رخ خان ، اجے دیوگن کی فلموں کے ٹریلر کو سلمان خان کی فلم "ٹیوب لائٹ " کے ساتھ منسلک کیا جائے گا

جمعرات 27 اپریل 2017 12:38

شاہ رخ خان ، اجے دیوگن کی فلموں کے ٹریلر کو سلمان خان کی فلم "ٹیوب لائٹ " کے ساتھ منسلک کیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) بالی وڈاداکار سلمان خان کی نئی فلم"ٹیوب لائٹ "عید پر ریلیز ہو گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم جس کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور اجے دیوگن کی نئی فلم "بادشاہو" کے ٹریلر کو سلمان خان کی نئی فلم "ٹیوب لائٹ " کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔شاہ رخ خان اور انوشکا کی فلم 11اگست جبکہ اجے دیوگن فلم "بادشاہو" 1ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 12:38:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :