ہالی ووڈ فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم ریجینسی انٹر پراسز کے تحت رواں سال ریلیز کر دی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا

منگل 28 فروری 2017 11:59

ہالی ووڈ فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی معروف ہالی وڈ اداکار وِ ل اسمتھ کی ہالی ووڈ سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارڈیوڈ ایئرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم یہ پولیس آفیسر اس مشن کو مکمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی ٹھان لیتا ہے ۔میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔نوے ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن فینٹسی فلم ریجینسی انٹر پراسز کے تحت رواں سال ریلیز کر دی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/02/2017 - 11:59:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :