پانامہ کیس کے فیصلے پر سوال نے اسٹیج ڈرامہ پر وڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کو آبدیدہ کر دیا

بڑے ڈاکوئوں کیخلاف کاروائی کا سوچنے والے بے وقوف ہیں‘موبائل چوری اور ٹوٹی چوری جیلوں میں ہے‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:17

پانامہ کیس کے فیصلے پر سوال نے اسٹیج ڈرامہ پر وڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کو آبدیدہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پانامہ کیس کے فیصلے پر سوال نے اسٹیج ڈرامہ پر وڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کو آبدیدہ کر دیا اور کہتے ہیں کہ بڑے ڈاکوئوں کیخلاف کاروائی کا سوچنے والے بے وقوف ہیں‘موبائل چوری اور ٹوٹی چوری جیلوں میں ہے مگر جنہوں نے اس ملک کو لوٹ کر محلات بنا لیے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ اس ملک کا کیا حشر ہو رہا ہے یہ دیکھ کر دل بھی خون کے آنسورو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اس ملک کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم تھا مگر جب اس کا فیصلہ آیا تو اسکے بعد اب یقین ہو چکا ہے کہ اس ملک میں بڑے لوگوں اور بڑے ڈاکوئوں کو کوئی نہیں پوچھ سکتا ۔

وقت اشاعت : 22/04/2017 - 13:17:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :