جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈولف لنگرین ’’بلیک واٹر‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئینگے

اتوار 14 مئی 2017 18:21

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) ہالی وڈ کے دو بے مثال ایکشن اسٹارجین کلاڈ وین ڈیم اور ڈولف لنگرین فلم ’’بلیک واٹر‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

پاشا پیٹریکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جوخفیہ معلومات کے حصول کے لئے آبدوز میں قید کر دیا جاتا ہے تاہم وہاں سے بچ نکلنے کے لئے اسے جان کی بازی لگانی پڑتی ہے جس میں اس کا ساتھی جاسوس اس کی مدد کرتا ہے۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اداکاروین ڈیم اور ڈولف لنگرین سمیت پیٹرک کلپیٹرک، جیسمین والٹز، جان پوزے، آرون او کونل اور کرس وین ڈیم شامل ہیں۔ ایکشن، تھرل، ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور فلم آئندہ برس سنیما گھروں میں دھوم مچانے آئے گی۔ دونوں اداکار اس سے قبل فلم یونیورسل سولجر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2017 - 18:21:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :